ابنا: مائيکل برنز نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ کی جاسوسی سرگرمیوں کا امریکہ کی سلامتی سے کوئي تعلق نہیں ہے بلکہ یہ صہیونی ریاست کی حمایت کے لئے انجام پارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاسوسی پروگرام پر امریکہ کے مالی، فوجی اور انٹلجنس سرمائے ضايع ہورہے ہیں لیکن اس طرح امریکی عوام کو یہ سمجھایا جارہا ہے کہ اسرائيل کی بقا امریکی عوام کے حق زندگي پر بھی برتری رکھتی ہے۔ مائيکل برنز نے کہا کہ امریکہ ہر اس ملک یا تنظیم سے جنگ کرنے کو تیار دکھائي دیتا ہے جو صہیونی ریاست کے لئے خطرہ ہو کیونکہ مٹھی بھر صہیونیوں نے امریکہ کے میڈیا، بینک اور سیاست کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت کے ہرشعبے میں صہیونیوں کو بے پناہ ا ثر ورسوخ حاصل ہے جس سے وہ امریکی حکومت کے فیصلوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
.......
/169